شہزاد اکبر صاحب آپ نے گھبرانا نہیں ، آپ کو انجام تک پہنچائیں گے، عطا تارڑ

 شہزاد اکبر صاحب آپ نے گھبرانا نہیں ، آپ کو انجام تک پہنچائیں گے، عطا تارڑ
 شہزاد اکبر صاحب آپ نے گھبرانا نہیں ، آپ کو انجام تک پہنچائیں گے، عطا تارڑ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نیب کے ٹاوٹ شہزاد اکبرنے مجھے آج کثرت سے یاد کیاہے ان سے کہوں گا کہ شہزاد اکبر صاحب آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے، آپ کو انجام تک پہنچائیں گے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر صاحب ذلالت آپ کا مقدر ہے،براڈ شیٹ میں آپ نے کمیشن کھایاہےاورآپ برطانیہ کی عدالتوں میں بھی زلیل ہورہے ہیں، آپ کو سپین میں اہلیہ کی طرف سے وراثت میں جائیداد ملی،ہم کاغذ لہرائیں گے نہیں، ہتھکڑی  لگے گی سیدھے جیل جاو گے۔27اپریل تک ہمارے پاس حکم امتناع ہے،اگر کوئی غیر قانونی حر کت کی گئی تو ہم استغاثہ تیار کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -