سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا 

سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا 
سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزرات حج نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے اہم اعلان کیا ہے جس میں کچھ گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔سعودی وزارت حج کے مطابق عمرے پر آنے والے عمرہ کی ادائیگی سے 6 گھنٹے قبل مکہ کے کیئر سینٹر پر جائیں گے جہاں وہ اپنی کورونا ویکسی نیشن کا اسٹیٹس چیک کریں گے۔وزارت حج کے مطابق کیئر سینٹر میں زائرین کو ایک بریسلیٹ دیا جائے گا جو انہیں لازمی طور پر پہننا ہوگا اس کے بعد انہیں الشبیخہ سینٹر جانے کی ہدایت کی جائے گی جہاں زائرین اپنا بریسلیٹ دکھائیں گے اور اسکے ذریعے ان کے ڈیٹا اور اجازت نامے کی تصدیق کی جائے گی۔
سعودی وزارت حج نے زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی عمرہ کی تاریخ اور ان کے لیے تعین کردہ وقت کی پابندی کریں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ مارچ سے بیرون ملک کے شہریوں کو سخت ایس او پیز کے ساتھ عمرے کی اجازت دی تھی جب کہ اس سلسلے میں سعودی وزارت حج نے دو ایپلی کیشنز بھی متعارف کرائی ہیں جس کے ذریعے شہری رمضان کے اوقات میں عمرہ اور نماز کی ادائیگی کا وقت مقرر کرسکتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -