ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائکون جمی لائی کو 14 ماہ کی قید کی سزا سنا دی گئی

ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائکون جمی لائی کو 14 ماہ کی قید کی سزا سنا دی گئی
ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائکون جمی لائی کو 14 ماہ کی قید کی سزا سنا دی گئی

  

ہانگ کانگ(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز میڈیا ٹائکون جمی لائی کومقامی عدالت کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کو منظم کرنے اور ان میں حصہ لینے کے الزام میں 14 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

لائی کو 2019 میں ہونے والے بڑے پیمانے پر مظاہروں میں شرکت کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔ ایپل ڈیلی کے 73 سالہ بانی بیجنگ کے شدید نقاد ہیں۔جمی لائی کے خلاف یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہےجب چین کو ہانگ کانگ میں انسانی حقوق اور آزادیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کے الزامات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لائی کو کل آٹھ الزامات کا سامنا ہے ان میں سے دو ملک کے قومی سلامتی کے نئے قانون کے تحت عائد کیے گئے ہیں جس کے تحت عمر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -