قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے نیا کارنامہ سرانجام دیدیا

قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے نیا کارنامہ سرانجام دیدیا
قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے نیا کارنامہ سرانجام دیدیا

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی فاسٹ باؤلر نے کاؤنٹی کرکٹ میں صرف 17 گیندوں پر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ان کی حاصل کی گئی پانچ وکٹوں میں  ہیٹرک بھی شامل ہیں۔محمد عباس ان دنوں کاؤنٹی کرکٹ کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں۔کاؤنٹی کرکٹ میں وہ ہیمپشائر کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے یہ کارنامہ مڈل سیکس کے خلاف سرانجام دیا۔ محمد عباس نے دو اعشاریہ پانچ اوورز میں تین رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،دو اعشاریہ پانچ اوورز میں انکا ایک میڈن اوور بھی شامل تھا۔

Mohammad Abbas take a hat-trick on his way to a five-wicket haul after just 17 balls for Hampshire against Middlesex in the County Championship ???? His figures so far: 2.5-1-3-5 ???? https://es.pn/3ssvY9k

Posted by ESPNcricinfo on Friday, April 16, 2021

مزید :

کھیل -