جنوبی کوریا میں بیرون ملک سے غیر قانونی منشیات کی تر سیل میں اضافہ

جنوبی کوریا میں بیرون ملک سے غیر قانونی منشیات کی تر سیل میں اضافہ
جنوبی کوریا میں بیرون ملک سے غیر قانونی منشیات کی تر سیل میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا پہنچنے پر طویل قرنطینہ کی وجہ سے کوریا آنے والوں کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس وجہ سے غیر قانونی منشیات سمیت بیرون ملک سے آن لائن منشیات کی کوریا کی ترسیل کو فروغ ملا ہے۔
انچن شہر کے مرکزی کسٹم جو کوریا کسٹمز سروس کے تحت کام کرتی ہے نے بتایا کہ اس سال جنوری اور مارچ کے درمیان مجموعی طور پر 99 کلو گرام وزنی سمگل شدہ منشیات کو ضبط کیا گیا ہے۔ سمگلنگ میں ملوث سولہ افراد کو پکڑ کر پراسیکیوٹرز کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ضبط کی گئی منشیات میں سے 96 کلوگرام بین الاقوامی پارسل یا خطوط میں چھپا کر بھیجی گئی تھی جو وزن کے لحاظ سے سالانہ 68 فیصد زیادہ تھی۔ اس سال ضبط کی گئی منشیات میں 58 کلوگرام میتھامفٹیمین بھی شامل ہے جو کوریا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غیر قانونی منشیات میں سے ایک ہے۔ پچھلے سال 23 کلو گرام ضبط کی گئی میتھامفٹیمین کی نسبت اس سال اس میں تقریبا 157 فیصداضافہ ہوا ہے۔ کسٹم اتھارٹی نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے طریقے تیزی سے پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں۔ خریداروں نے منشیات کی خریداری کے لئے محفوظ ڈارک ویب اور آن لائن میسینجرز کا استعمال کیا۔ ادائیگی زیادہ تر کرنسی بروکرز کے ذریعہ کی گئی اور منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے ذریعے پہنچائی جاتی تھیں۔ اس سال ضبط کی گئی کچھ منشیات مبارکبادی کارڈ کے اندر چھپائی گئیں اور ا±ن کو کارڈوں کے درمیان موجود صفحات کے درمیان چھپا کر رکھا گیا۔ کسٹم اتھارٹی نے مشتبہ مواصلات کے ریکارڈوں کا سراغ لگانے اور ڈیجیٹل فرانزکس طریقوں کا استعمال کرکے تفتیش کرنے کے بعد سمگل شدہ منشیات کا انکشاف کیا۔