کیا اگر بتی کے دھوئیں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
اگر کوئی شخص قصداً خوشبو کی کوئی چیز جلا کر اس کا دھواں اپنی طرف لے گا اور اس کو سونگھے گا تو روزہ یاد ہونے کے باوجود دھوئیں کو داخل کرنا خواہ کسی بھی صورت سے ہو، اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا۔ دھواں عنبر کا ہو یا اگر بتی جلا کر اس کا ہو یا ان کے علاوہ کسی بھی چیز کا ہو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ کیونکہ روزہ دار کیلئے اس دھوئیں سے بچنا ممکن تھا اور اگر کسی روزہ دار کے منہ یا حلق میں بلا ارادہ دھواں چلا جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ اس سے بچنا ممکن نہیں تھا کیونکہ اگر منہ بند کربھی لے تب بھی ناک سے دھواں چلا جائے گا۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ دھویں کے مسئلے کو خوشبو یا عطر وغیرہ پر قیاس کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ کیونکہ محض خوشبو اور اس دھوئیں کے جو کھانا پکانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اس میں اور اس دھوئیں میں جو قصداً حلق میں داخل کیا جاتا ہے بہت بڑا فرق ہے۔