امریکہ میں ایک بہن نے اپنے بھائی کے بچے کو جنم دے دیا

امریکہ میں ایک بہن نے اپنے بھائی کے بچے کو جنم دے دیا
امریکہ میں ایک بہن نے اپنے بھائی کے بچے کو جنم دے دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک بہن نے اپنے بھائی کے بچے کو جنم دے دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 27سالہ لڑکی کا نام ہیلڈے پیرنگر ہے جس کا 35سالہ بھائی ایون اور 33سالہ بھاوج کیلسی شیلے کے چار بچے تھے اور وہ پانچواں بچہ بھی پیداکرنا چاہتے تھے تاہم ڈاکٹروں نے کیلسی کے لیے پانچویں بچہ پیدا کرنا خطرناک قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر اس نے پانچواں بچہ پیدا کرنے کی کوشش کی تو اس کی جان بھی ہو سکتی ہے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہیلڈے اپنے بھائی اور بھاوج کی مدد کے لیے آگے آ گئی اور ان کے بچے کے لیے سروگیٹ (متبادل ماں)بننے کی پیشکش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے ایون اور کیلسی کے سپرمز اور بیضے لے کر لیبارٹری میں ایمبریو تیار کیا اور اسے ہیلڈے کے پیٹ میں رکھ دیا۔ گزشتہ دنوں ہیلڈے نے ایک صحت مند بچی کو جنم دے دیا ہے جو رشتے میں اس کی بیٹی نہیں بلکہ بھتیجی لگتی ہے، جس کا نام ایلوئس رکھا گیا ہے۔

 ہیلڈے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”میں خود بھی تین بچوں کی ماں تھی مگر میں کم عمری سے ہی سروگیٹ بننے شدید خواہش رکھتی تھی۔ میں نے 16سال کی عمر میں اپنی بھاوج کیلسی کو بتایا تھا کہ میں سروگیٹ بننا چاہتی ہوں۔ میں نہیں جانتی تھی کہ مجھے کیلسی کے بچے کی سروگیٹ بننے کا ہی موقع مل جائے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -