جہانگیر ترین نے اپنے حمایتی اراکین اسمبلی کو اہم پیغام جاری کردیا

جہانگیر ترین نے اپنے حمایتی اراکین اسمبلی کو اہم پیغام جاری کردیا
جہانگیر ترین نے اپنے حمایتی اراکین اسمبلی کو اہم پیغام جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے حمایتی اراکین اسمبلی کو کسی بھی قسم کا بیان دینے سے روک دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کرانے کیلیے وفاقی کابینہ اور پارٹی کے اہم رہنمامتحرک ہوگئے  ہیں،جس کے باعث یہ پیغام جاری کیا گیا ہے۔جہانگیر ترین گروپ کے19اراکین پنجاب اور چھ اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھا گیا تھا جس میں ان کو جہانگیر ترین کی خدمات گنواتے ہوئے اراکین سے ملاقات کے لیے وقت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔گزشتہ روز بھی لالہ موسی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی نے جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کا اندارج کرنے کے بعد اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کی سپورٹ میں اکھٹے ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -