سندھ میں کاروباری اوقات تبدیل کردیے گئے

سندھ میں کاروباری اوقات تبدیل کردیے گئے
سندھ میں کاروباری اوقات تبدیل کردیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیوں  کے اوقات کار تبدیل کردیے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں سحری سے شام چھ بجے تک جاری رہیں گی۔ ہفتے میں دو روز (ہفتہ، اتوار) کاروبار بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سیاسی، سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیک اوے کی سہولت پر سحری تک چھوٹ ہوگی۔ تراویح کے اجتماعات کھلے مقامات پر کیے جائیں گے۔