این اے 249 ضمنی الیکشن ، وزیراعظم عمران خان نے امجد آفریدی کو  اہم ہدایات جاری کردیں 

این اے 249 ضمنی الیکشن ، وزیراعظم عمران خان نے امجد آفریدی کو  اہم ہدایات ...
این اے 249 ضمنی الیکشن ، وزیراعظم عمران خان نے امجد آفریدی کو  اہم ہدایات جاری کردیں 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد پرفیصل ائیربیس پروزیراعظم سے حلقہ این اے 249 سے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے امیدوار امجد اقبال آفریدی نے ملاقات کی اوراپنے حلقے کی سرگرمیوں سے متعلق وزیراعظم کوآگاہ کیا, وزیراعظم نے امجد آفریدی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور جیت کر حلقے کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی کےلئے  نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپکو حلقے کے عوام ووٹ دینگے،آپ کپتان کے کھلاڑی ہیں ،اپنی مہم بھر پور طریقے سے چلائیں، حلقے کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کریں۔ وزیراعظم نے امجد آفریدی کو  ہدایت کی کہ محنت کرو اور سچ بولو کامیابی اللہ دےگا۔اس موقع پرتحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی دیگربھی موجود تھے۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -