جنوبی افریقہ کے خلاف  ٹی 20 سیریز میں فتح، مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ کسے ملا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

جنوبی افریقہ کے خلاف  ٹی 20 سیریز میں فتح، مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ...
جنوبی افریقہ کے خلاف  ٹی 20 سیریز میں فتح، مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ کسے ملا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

  

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں تین ایک سے فتح پر کپتان بابر اعظم کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ہے۔

چوتھے میچ میں شاندار باؤلنگ پر فہیم اشرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،انہوں نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔بابر اعظم کو سیریز میں 200 سے زائد سکور کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میں آف دی میچ ایوارڈ ملنے پر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ کپتان اور کوچ کی جانب سے اعتماد دیا گیا جس سے کامیابی ملی،آج کے میچ میں ہمیں شروع میں وکٹیں ملیں جس کے باعث جنوبی افریقہ کو کم سکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید :

کھیل -