وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں ، ن لیگی رہنما محمد زبیر نے ایسی بات کہہ دی کہ اسد عمر بھی حیران رہ جائیں

وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں ، ن لیگی رہنما محمد زبیر نے ایسی بات کہہ دی کہ اسد ...
وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں ، ن لیگی رہنما محمد زبیر نے ایسی بات کہہ دی کہ اسد عمر بھی حیران رہ جائیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف و مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنی ٹیم میں تبدیلی کرلی،تین سال سے کم عرصے میں عمران خان نے چوتھا وزیر خزانہ تبدیل کیا ہے، اتنی ساری تبدیلیاں وزیراعظم کی ناکامی ہے،نوازشریف کے گھر کو گرانے کا کہیں گے تو ری ایکشن بھی آئے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے  کہا کہ عمر ایوب کو وزارت پٹرولیم اور حماد اظہر کو وزارت خزانہ سے ہٹایا گیا،وفاقی کابینہ میں تمام تبدیلیاں عارضی ہیں اور کوئی بہتری آنے والی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تک جواب نہیں ملا کہ ڈسکہ میں پریزائیڈنگ افسران کو کون اٹھا کر لے گیا تھا؟کیسز ،ریفرنسز اور جیلوں میں جاتے ہوئےتین سال ہوگئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -