شاہد آفریدی نے مڈل آرڈر کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے سینئر بلے باز کو ٹیم میں واپس لانے کا مشورہ دے دیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے شعیب ملک کو ٹیم میں واپس لانے کا مشورہ دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں جیت پر مبارک باد پیش کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جیت کے ساتھ ہمیں مڈل آرڈر کی کارکردگی کو بھی دیکھنا ہو گا جو کافی عرصے سے ناکام ہو رہی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ چونکہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سال ہے اس لیے شعیب ملک کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جانا چاہئے۔