پرویزالہیٰ نے گجرات کے غنڈے پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیے ہیں، خواجہ آصف

پرویزالہیٰ نے گجرات کے غنڈے پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیے ہیں، خواجہ آصف
پرویزالہیٰ نے گجرات کے غنڈے پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیے ہیں، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے واقعے پر  اظہار افسوس کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ پرویزالہیٰ نے گجرات کے غنڈے پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیے ہیں۔

قومی اسمبلی میں  اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ  ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے ، ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ مارے ، ان پر بدترین تشدد کیا گیا  ، پرویز الہیٰ نےگجرات کے غنڈے پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیےہیں، اسمبلی کاسیکرٹری پہلے ہی پرویزالہیٰ کاذاتی ملازم تھا، عمران خان،پرویزالہیٰ نےشکست دیکھتے ہوئے ایوان کا تقدس پامال کیا،  پنجاب میں بھی اقتدار کی منتقلی پرامن ہونی چاہیئے۔

آئین او رقانون کا احترام ہونا چاہیے ، پی ٹی آئی کو جب اپنی شکست یقینی نظر آئی تو ایسا کیا گیا، عمران خان نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں،ہمیں تشدد کے کلچر کو ختم کرناہوگا۔ اس ایوان کوواقعہ کی مذمت کرنی چاہیئے، پنجاب اسمبلی میں قانونی وآئینی عمل کوسبوتاژکیاگیا، پنجاب اسمبلی میں کارروائی آئین کےمطابق نہیں چل رہی، ہمیں  پرتشددرجحان کوروکناہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  یہ لوگ غیرقانونی طریقےسےکرسی سےچمٹناچاہتےہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -