15منٹ میں بیٹری فل، دنیا کا تیز ترین چارجنگ فون 

15منٹ میں بیٹری فل، دنیا کا تیز ترین چارجنگ فون 
15منٹ میں بیٹری فل، دنیا کا تیز ترین چارجنگ فون 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سمارٹ فون ساز کمپنی ’ون پلس‘ آئندہ ہفتے دنیا کا تیز ترین چارجنگ کا حامل فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ون پلس کا یہ نیا فون کمپنی کی موجودہ کسی فون سیریز کا حصہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک نئی سیریز کا نقطہ آغاز ہو گا۔ اس کا نام ’ون پلس ایس‘ (OnePlus Ace)رکھا گیا ہے جو چین میں 21اپریل کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔
کمپنی کی طرف سے اس فون کی تعارفی تقریب کے ٹیزر جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں فون کا ڈیزائن بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں افواہیں گردش میں تھیں کہ رئیل می جی ٹی نیو 3کو ہی درحقیقت ون پلس ایس کی صورت میں ری برانڈ کیا جا رہا ہے۔ ٹیزرز میں ڈیزائن دیکھنے کے بعد ان افواہوں کی تصدیق ہوتی ہے کیونکہ اس کا ڈیزائن ہو بہو رئیل می جی ٹی نیو3جیسا ہے۔اس کے کیمرہ لینز اور ایل ای ڈی فلیش وغیرہ بھی رئیل می جی ٹی نیو 3سے مشابہہ ہیں۔بتایاگیا ہے کہ 15منٹ میں اس کی بیٹری فل ہوگی اور یہ اس وقت دنیا میں دستیاب تیز ترین ٹیکنالوجی ہوگی ۔