غزہ کے الشفاء ہسپتال اور بیت لاحیہ میں اجتماعی قبریں دریافت

غزہ کے الشفاء ہسپتال اور بیت لاحیہ میں اجتماعی قبریں دریافت
غزہ کے الشفاء ہسپتال اور بیت لاحیہ میں اجتماعی قبریں دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ڈیلی پاکستان آن  لائن)  غزہ کی وزارت صحت اور سول ڈیفنس فورسز کی جانب سے شہر کے الشفاء ہسپتال میں اجتماعی قبر دریافت کی گئیں۔
الشفاء ہسپتال میں اجتماعی قبر کی کھدائی کرنے والی ٹیم کو فضاء میں پرواز کرتے اسرائیلی ڈرون کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خوف سے کھدائی روکنا پڑی۔
عرب میڈیا کے مطابق جس وقت ٹیم نے کھدائی روکی اس وقت تک قبر سے 9 لاشیں مل چکی تھیں۔ ملنے والی لاشوں میں گلنے کا عمل شروع ہوگیا تھا جس سے اشارہ ملتا ہے کہ ان افراد کو حال ہی میں شہیدکیا گیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق قبر سے ملنے والی لاشوں پر  پٹیاں اور کیتھٹر بھی لگے ہوئے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لاشیں ہسپتال  میں زیر علاج مریضوں کی ہیں اور جن لواحقین نے لاشوں کی شناخت کی انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے لاشیں ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی ہیں۔