آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کا پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے اعلان

آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کا پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے اعلان
آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کا پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے منگل سے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنےکا اعلان کردیا۔

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سےناپ تول میں کمی کیخلاف پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی، ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا،میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کےمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید :

بزنس -