سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈینس 200پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر، سونا مہنگا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکا بھاؤ 18 پیسے بڑھا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 12 پیسے ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ اس سے قبل ہوئے سیشن سے 18 پیسے زائد ہے۔انٹربینک میں عید سے قبل کاروباری روز میں ڈالر 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 29 پیسے اضافے سے 279 روپے 66 پیسے ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ47 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 686 روپے اضافے کے بعد 212020 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہے۔پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2371 ڈالر فی اونس ہے۔دوسر طرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ پروگرام کی کامیابی کیساتھ تکمیل، معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کمرنے کیساتھ زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ جیسے عوامل پر ملکی تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ 70500پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی اور انڈیکس میں 200سے زاید پوائنٹس کاا ضافہ دیکھنے میں آیا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 64ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 98کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ51فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے دوران اگرچہ مارکیٹ69900پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتی دیکھی گئی مگر نئی سرمایہ کاری سے مارکیٹ بلندیوں کی جانب گامزن رہی اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ70600پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 229.86پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 70314.72پوائنٹس سے بڑھ کر70544.58پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 58.79پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 23132.29پوائنٹس سے بڑھ کر 23191.08پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 46041.99پوائنٹس سے بڑھ کر46350.04پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 64ارب8کروڑ76لاکھ 70ہزار818روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سرمائے کا مجموعی حجم 97کھرب60ارب49کروڑ61لاکھ60ہزار610روپے سے بڑھ کر98کھرب24ارب58کروڑ38لاکھ31ہزار428روپے ہو گیا۔
سٹاک مارکیٹ