برطانوی وزیر خارجہ کو اسرائیل پر ایرانی حملہ روکنے میں کردار پر سخت سوالات کا سامنا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کو اسرائیل پر ایران کا حملہ روکنے میں برطانوی کردار پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑگیا۔اس حوالے سے ایک انٹرویو میں خاتون صحافی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے سوال کیا کہ اگر کوئی دشمن ملک برطانیہ کے کسی قونصل خانے کو تباہ کر دے تو برطانیہ کیا کرے گا؟ڈیوڈ کیمرون نے جواب دیا کہ ہم جواب دیں گے، ایران نے بھی یہی کیا لیکن اس کا ردعمل بہت بڑا تھا۔
برطانوی وزیر خارجہ