مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے،امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے لیکن اسرائیل کے دفاع کی حمایت اور خطے میں اپنے اہلکاروں کا تحفظ جاری رکھیں گے۔واشنگٹن میں عراقی نائب وزیراعظم محمد علی تمیم سے ملاقات میں بلنکن نے کہا کہ گذشتہ 36 گھنٹوں سے کشیدگی میں اضافے سے بچا کیلئے سفارتی رابطے کر رہے ہیں۔اس موقع پر عراقی نائب وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کیلیے فریقین سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ