خیبر پختونخوا، بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 15افراد جاں بحق 

خیبر پختونخوا، بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 15افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        پشاور،کوئٹہ(نمائندگان،مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں سے حادثات کے دوران 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لوئردیرکے علاقے لقمان بانڈا میں بارش کی وجہ سے بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی، چھت گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ایک اور واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے۔ لوئرتالاش شمشی خان میں برساتی نالے میں مسافر وین بہہ جانے سے 2 افراد لاپتہ ہوگئے۔خیبر میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچیاں شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھر ٹانک میں سیلابی ریلے میں مسافر وین بہہ جانے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔دوسری جانب پشاور میں بارشوں کے بعد نالے ابل پڑے اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔چارسدہ روڈ، بڈھنی اور وارسک روڈ پر پانی گھروں میں داخل ہوگیا، خیبر پختونخوا میں اگلے چند روز میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پر بارش متاثرین کو امدادی چیک دئیے جارہے ہیں اور متاثرین کو امدادی سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔امدادی سامان میں 200 خیمے، 100کچن سیٹ، 200 کمبل شامل ہیں۔ متاثرین کو 100 چٹائیاں، 200 مچھر دانیاں، 200 میٹریس دییگئے ہیں۔دوسری طرفبلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں جاری ہیں جس دوران چھتیں گرنے کے واقعات میں 9 افراد زخمی اور ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔بلوچستان کے علاقے کوہلو، موسیٰ خیل، ڑوب، شیرانی، مستونگ، نوشکی اور قلات میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جب کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، مستونگ، مسلم باغ، کان مہترزئی اور قلات میں ژالہ باری سے باغات اوردرختوں کو نقصان پہنچا، تیز ہواؤں سے کئی علاقوں میں سولرپینلز طوفانی ہوا میں اڑگئے۔طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے سنجاوی، پشین،توبہ کاکڑی، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ اور پشین کے دیہی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب پسنی میں وارڈ نمبر 5 میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ادھر کرک میں بارش سے کمرے کی چھت گرگئی جس سے 13 سالہ لڑکی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی اور تین افراد زخمی ہوئے۔

بارشیں 

مزید :

صفحہ اول -