پی آئی اے پروازجدہ ائیرپورٹ پر 50مسافروں کو چھوڑ آئی

  پی آئی اے پروازجدہ ائیرپورٹ پر 50مسافروں کو چھوڑ آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن) پی آئی اے کی پرواز طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث 50مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ چھوڑ آئی،مسافروں نے گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا تاہم طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے 50 مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا۔ جدہ رہ جانے والوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین ہیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے، آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو جدہ سے لیکر وطن واپس پہنچ جائے گا۔ 

پی آئی اے

مزید :

صفحہ اول -