وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں پاکستان امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں پاکستان امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے کلیدی شعبوں میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بات پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان میں معیشت کے جامع اور پائیدار نمو کے لیے موجودہ حکومت  کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے اقدامات موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زراعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اورتوانائی غیرملکی اور اور ملکی سرمایہ کاری کے لیے کلیدی شعبہ جات ہیں۔

وزیر خزانہ

مزید :

صفحہ اول -