پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
پشاور(آئی این پی) پشاورہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نیاپنے عہدیکا حلف اٹھا لیا۔ہائیکورٹ کے سنئیرجج جسٹس اعجازانور نیقائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم سے عہدے کا حلف لیا،جسٹس اشتیاق ابراہیم 2دسمبر 1969کو پشاورمیں پیدا ہوئے،انہوں نے پشاور خیبر لاکالج سے 1992میں وکالت ڈگری حاصل کی۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 1995میں ہائیکورٹ جبکہ 2008میں سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کیا۔اسسٹنٹ اورایڈیشنل ایڈکوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔جسٹس اشتیاق ابراہیم 2013میں پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر بھی رہ چکے ہیں، 2016میں ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے،2018میں پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے تھے۔سابق چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کی ریٹائرمنٹ کیبعد جسٹس اشتیاق ابراہیم نے آج پشاور ہائیکورٹ کے بطور قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اشتیاق ابراہیم