تعلیمی بورڈز کو انٹر امتحانات میں بھی نگران عملے کی قلت کا سامنا
لاہور (لیڈی رپورٹر)تعلیمی بورڈ لاہور کو انٹر امتحانات میں بھی نگران عملے کی قلت کا سامنا،سینکڑوں اساتذہ قواعدو ضوابط سخت ہونے کے باعث ڈیوٹی کرنے پر آمادہ نہیں ، خواتین اساتذہ دو ردراز تعیناتیاں ہونے پر ڈیوٹی دینے سے انکاری ہیں۔اساتذہ کی جانب سے ڈیوٹی معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے تمام نگران عملے کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ امتحانات کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ڈیوٹی سے انکار پر متعلقہ عملہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔