روٹی کی قیمت10روپے مقرر  کی جائے،چودھری سجاد نذیر

روٹی کی قیمت10روپے مقرر  کی جائے،چودھری سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی پنجاب کے چیف آرگنائزر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ سولہ روپے کی بجائے اگر ایک روٹی کی سرکاری قیمت دس روپے مقرر کردی جائے تو یہ زیادہ اچھا ہوگا ایک دیہاڑ دار مزدور جنہوں نے بازار سے کھانا کھانا ہوتا ہے ان کو روٹی کی قیمت دس روپے فکس ہونے سے فائدہ ہوگا اس کے ساتھ،ساتھ سبزیوں،پھلوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

 اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاغذی نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ناجائز منافع خوروی،زخیرہ اندوزی اور مہنگائی مافیا کے خلاف سخت سے سخت قانون سازی اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔