پولٹری ٹریڈرزنے آ ج لاہور کل پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال دیدی

پولٹری ٹریڈرزنے آ ج لاہور کل پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)سرکاری ریٹ لسٹ میں ہول سیل زندہ برائلرکی فی کلو قیمت 442 روپے مقررلیکن مارکیٹ میں سپلائی 540 روپے کلو تک بلیک میں ہونے لگی،ذرا ئع کے مطا بق برائلر گوشت 666 روپے کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں 900 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ بیشتر برائلر دکانداروں نے سپلائی ہی نہ اٹھائی، 50 فیصد سے زائد دکانوں پر برائلر کی فروخت معطل ہے۔ انتظامیہ چار روز سے ریٹ فکس کرکے نرخ نامے جاری کر رہی ہے، جبکہ اس حوالے سے دکاندار کہتے ہیں،مہنگا مال خرید کر سستا کسی صورت نہیں بیچ سکتے۔ دوسری جانب پنجاب پولٹری ٹریڈرز نے آج 16 اپریل سے لاہوراورکل 17 اپریل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔