ملک ریاض نے بطور ایم این اے ریکارڈ کام کرائے،احسان خان

  ملک ریاض نے بطور ایم این اے ریکارڈ کام کرائے،احسان خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و امیدوار چیئرمین یوسی12حاجی احسان خان نے کہا ہے کہ پی پی147کے ضمنی انتخابات میں انشاء اللہ ملک ریاض واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں ملک ریاض کی کارنر میٹنگ کے دوران ورکرز سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حاجی ملک ریاض نے رکن قومی اسمبلی بن کر شاہدرہ میں لا تعداد ترقیاتی کام کرائے ٹیوب ویل لگوائے،سڑکیں پکی کرائیں اور سٹریٹ لائٹس جیسے منصوبے خصوصی کاوش سے مکمل کرائے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی حاصل کر کے پی پی147میں بھی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالے گی-