معاشی استحکام کیلئے بزنس دوست پالیسی بنائی جائے: خالد مقصود
لاہور(پ ر)معروف برانڈ کے ڈائریکٹر آپریشن محمد خالد مقصود نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کو بزنس فرینڈلی پالیسیاں بنانا ہوں گی اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گارمنٹس کے شعبے کے معروف برانڈ اکے اعزاز میں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عید ملن پارٹی کی تقریب کی تقریب میں جمشید بھٹی، خرم مشتاق،ایز اقبال، محمد ہارون اور محمد شہزادسمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر آپریشن محمد خالد مقصودکا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،پاکستان کی مجموعی برآمدات میں سب سے بڑا حصہ ٹیکسٹائل سیکٹر کا ہے لہٰذا حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر ایکسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔محمد خالد مقصود نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں میثاق مفاہمت کی پالیسی اپنا کر ”میثاق معیشت“ پرفوری اتفاق کریں۔
، ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ایک ایسامیثاق معیشت بنایا جائے جس کے تحت بزنس دوست پالیساں بنائی جائیں،ایف بی آر میں اصلاحات کرکے اسے بزنس فرینڈلی ادارہ بنایا جائے۔