45سالہ شخص سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق
لاہور (کر ائم رپو رٹر) شمالی چھاؤنی کے علاقہ گلدشت ٹاؤن رنگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص رنگ روڈ کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جو موقع پر دم توڑ گیا، گاڑی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ راہگیر کی لاش ٹکڑوں میں بٹ گئی۔متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کارروائی کے بعد ایدھی رضا کاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔