ملزم گرفتار، پتنگیں برآمد، مقدمہ درج
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) شاد باغ پو لیس نے پتنگوں کی سپلائی لیکر جانیوالے ملزم کوگرفتارکر لیا تفصیلات کے مطا بق شا د با غ پولیس نے کارروائی کر کے پتنگ فروش گرفتار کرکے 50 پتنگیں،2 بڑی اور 12 چھوٹی کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمدکر لی ملزم آرڈر لیکر مختلف مقامات پر پیدل پتنگیں فروخت کرتاہے پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی اس کا روائی پرڈی ایس پی مصر ی شا ہ سر کل شکیل کھو کھر اور ایس ایچ او شا د با غ سب انسپکٹر علی زیب دستگیر اور ان کی ٹیم کو شا با ش دی۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ انسداد پتنگ بازی و فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔