سٹاپ لائن،زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
لاہور (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے لین لائن، سٹاپ لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا انہوں نے بتایا کہ لین لائن، سٹاپ لائن کی آگاہی کے لئے وارڈنز تعینات، کونز بھی لگا دی گئی ہیں۔ مال روڈ پر لین لائن ڈسپلن کیلئے 40وارڈنز،10سینئر وارڈنز اور ایجوکین ٹیم تعینات ہے، موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں گے، دائیں لین صرف اور صرف ٹرن لینے کی صورت میں استعمال کی جائے گی، موٹرسائیکل سوار درمیانی لائن ہرگز استعمال نہیں کریں گے عمارہ اطہر نے کہا کہ بے ہنگم ٹریفک کی سب سے بڑی وجہ لین لائن ڈسپلن کیخلاف ورزی ہے، ایس پی کینٹ سہیل فاضل مال روڈ پر لین لائن ڈسپلن کو ہرممکن یقینی بنائیں گے، لین لائن ڈسپلن کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے سیف سٹی کیمروں کی بھی مدد لی جائے گی منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔