اداکاری کے لئے پڑھائی چھوڑنی پڑی تھی، حریم فاروق

اداکاری کے لئے پڑھائی چھوڑنی پڑی تھی، حریم فاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری جوائن کرنے کیلئے اپنی پڑھائی چھوڑی حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی فنی ونجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ میں قانون کی پڑھائی کر رہی تھی تو ایک دن سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر والدین کو کہہ ڈالا کہ میں اب ڈراموں میں اداکاری کیا کروں گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ سن کے والدین کو محسوس ہوا کہ ابھی اس نے ایک تھیٹر ڈرامہ کیا ہے تو نیا نیا شوق ہے اتر جائے گا، جس کی وجہ سے کہنے لگے کہ تم ایسا کرو کہ پہلے اپنی پڑھائی مکمل کر لو، پھر جو چاہے وہ کر لینا۔

مزید :

کلچر -