جناح اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب مکمل ہوگئی

 جناح اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب مکمل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) 6 جون کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مردوں کی قومی فٹ بال ٹیم کے ٹکراؤ سے قبل جناح اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب بالآخر مکمل ہو گئی ہے۔ اسٹیڈیم میں لگ بھگ 225 فلڈ لائٹس لگائی گئی ہیں۔سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کے لیے فیفا کا معیار 1800 لیمینز ہے اور ذرائع کے مطابق جدید ترین فلڈ لائٹس فٹبال کے اعلیٰ ادارے کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں جبکہ فیفا کا وفد جلد دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لے گا۔