پاکستانی والی بال ٹیم کے نئے کوچ نے ذمہ داری سنبھال لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی والی بال ٹیم کے نئے کوچ ارجنٹائن کے روبن وولوچن نے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ان کا پہلا ٹاسک 8 مئی سے کھیلی جانے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ ہے جس میں پاکستان کے علاوہ ایران، افغانستان، سری لنکا، کرغیزستان، قازقستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔بھارت نے اس ایونٹ میں شرکت کے لیے تاحال دوبارہ تصدیق نہیں کی، قومی ٹیم کے نئے کوچ روبن نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے کوریا میں ان پلیئرز کو ایشین چیمپئن شپ اور اسلامک گیمز میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے، جہاں کچھ مقابلوں میں ان کو ٹپس بھی دیں۔روبن وولوچن نے کہا پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کی مضبوط ٹیم ہے۔30 جون 1970 کو ارجنٹائن میں پیدا ہونے والے روبن وولوچن اپنے ملک کی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایران، مراکش، بحرین، ترکی، جرمنی اور اسپین سمیت کئی ملکوں کی ٹیموں کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کرچکے ہیں۔
۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں زبان کا کوئی مسئلہ نہیں۔
، کئی پاکستانی کھلاڑی انگریزی سمجھ لیتے ہیں، میں نے ایک مترجم بھی ساتھ رکھا ہوا جو انہیں سمجھا دیتے ہیں۔