اعجاز چوہدری کی درخواست پر حکومت سے تفصیلی جواب طلب

   اعجاز چوہدری کی درخواست پر حکومت سے تفصیلی جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیجیل ٹرائل کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست پر وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا، عدالت نے جیل ٹرائل کے گزٹ نوٹیفکیشن کی رپورٹ طلب کرلی عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ صرف ایک کیس میں ہوا یا تمام کیسوں میں جیل ٹرائل ہوا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نو مئی واقعات کے تھانہ شادمان اور تھانہ سرور کے کیسوں میں گرفتار کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر جیل ٹرائل کا حکم سنایا عدالت جیل ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دے، استدعا ہے کہ عدالت اوپن کورٹ میں درخواست گزار کے ٹرائل کا حکم دے۔

جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -