بلوچستان کے مسائل اب پوائنٹ آف نوریٹرن تک پہنچ گئے: اختر مینگل

بلوچستان کے مسائل اب پوائنٹ آف نوریٹرن تک پہنچ گئے: اختر مینگل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    خضدار (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان کے مسائل اب نوریٹرن تک پہنچ گئے ہیں بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے لوگوں کی حق رائے دہی کو تبدیل کرنے سے کبھی بھی حل نہیں ہونگے۔ بلکہ اس طرح کے حربوں سے بلوچستان کے مسائل مزید آتش فشاں کی صورت اختیار کرینگے۔ ان خیالات کااظہار سردار اختر جان مینگل جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین تحصیل نال کے امیر مولانا عبدالرحمن ساسولی ریٹائر چیف جسٹس عبدالقادر مینگل مولانا رحمت اللہ مینگل چیئرمن لال جان بلوچ سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل  عبدالنبی بلوچ  نبی بخش بلوچ  سردار علی محمد قلندرانی ودیگر نے خطاب کئے۔ سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ آپ لوگوں کا میں شکریہ ادا کرنے آیا ہوں آپ لوگوں نے مجھے پہلے کامیاب کراتے آئے ہیں اب ضمنی الیکشن میں بھی میرے پارٹی کے امید وار کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔ کیونکہ جو پہلے ہمارے مقابلے میں تھا وہ اب دوبارہ دنبے کو قربانی کے لئے لایا انشا ء اللہ اب بھی  ہم اس کے دنبے کو زبح کرکے گوشت سمیت اسے کھلائینگے۔ تاکہ اسے دن میں تارے نظر آئیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ الیکشن آپ کے نظروں سے گزرے ہیں  ابھی تک ان الیکشنوں کا رزلٹ ابھی تک  آرہے ہیں اس ملک میں جو مظلوموں پر ظلم وستم ڈھاتے ہیں انہیں بیٹھے بٹھائے قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کی سیٹیں اور خوشحال وزارتوں سے نوازے جاتے ہیں۔جو مظلوموں کے لئے آواز اٹھاتے ہیں ان کے جیتے ہوئے سیٹوں کو دن ھاڑے ہار میں تبدیل کئے جاتے ہیں جو غریب عوام کی حقوق ہڑپ کرتے ہیں انہیں تمام مراعات دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے بچوں کو لاپتا کریں عقوبت خانوں میں ٹارچر کریں آپ ہمارے ماؤں بہنوں کی سروں سے دوپٹے اتارے اور ہمیں کہیں کہ چپ رہیں اپنا منہ بند رکھیں اب آپ جتنا ظلم ستم ڈھاؤگے ہم اپنی طاقت کے مطابق آواز  بلند کرتے رہینگے۔

اختر مینگل

مزید :

صفحہ آخر -