صدر زرداری سے سپیکر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر زرداری سے سپیکر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا(این این آئی)صدرزرداری سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری بیان کے مطابق پیر کو صدرمملکت آصف علی زرداری سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو کا بطور ممبر قومی اسمبلی  حلف اٹھانے کے موقع پرملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،  قانون سازی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے صدر کو پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی اور ایوان کی کارروائی سے آگاہ کیا۔ سپیکر نے صدر زرداری کو آصفہ بھٹو کا بطور ممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور آصفہ بھٹو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 صدر زرداری 

مزید :

صفحہ آخر -