محکمہ داخلہ کا بچوں سے بد اخلاقی، ریپ کیس کی سزا سخت ترین کرنے کا فیصلہ 

محکمہ داخلہ کا بچوں سے بد اخلاقی، ریپ کیس کی سزا سخت ترین کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (این این آئی) محکمہ داخلہ نے بچوں سے بداخلاقی اور خواتین کے ریپ کیس کی سزا سخت ترین کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ نے خواتین اوربچوں کے تحفظ کے لئے تمام 76قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور پتنگ بازی پر بھی قوانین سخت اور جرمانے بڑھائے جا رہے ہیں،ہوم سیکرٹری پنجاب نے مزید بتایاکہ محکمہ داخلہ نے یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر کیا ہے۔ صوبے میں خواتین کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جائے گا اوراس پر کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ

مزید :

صفحہ آخر -