رواں ہفتے سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اور لاہور رجسٹری میں 2,2بنچ تشکیل
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور لاہور رجسٹری میں پندرہ سے انیس اپریل تک دو دو بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے،سپریم کورٹ میں رواں ہفتے مختلف ضمانتوں، فوجداری اور سول مقدمات کی سماعت ہوگی،پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں بینچ ایک جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی پر تین رکنی بنچ پر مشتمل ہے،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت بنچ کا حصہ ہیں،بنچ دو جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل تین رکنی بنچ پر مشتمل ہے،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ کا حصہ ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی لاہور رجسٹری میں تین رکنی بینچ کی سربراہی کرینگے،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل بنچ میں شامل ہیں،لاہور رجسٹری میں بنچ دو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں مقدمات کی سماعت کرے گا،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔
بنچ تشکیل