پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی،معلومات لینے والوں کا رش
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں اچانک تیری، الیکشن اور رمضان کی وجہ سے حج بکنگ میں سست روی رہی مگرگزشتہ روز عیدکی چھٹیوں کے بعد پہلے دن ہی معلومات لینے والوں میں تیزی نظر آئی۔حج 2024ء کے لئے سپانسرشپ میں درخواست دینے والے مرضی کا ہوٹل فلائیٹ ٹرانسپورٹ لینے کے ساتھ اپنے اپنے ممالک سے پاکستان آنے کی بجائے جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر آ سکتے ہیں۔ اس سال عمر کی بھی کوئی شرط نہیں ہے تمام عمر کے مرد خواتین جن کے پاس پاکستان کا 16دسمبر 2024ء تک ریڈایبل پاسپورٹ موجود ہے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔ وزارت نے ہدایت کی ہے رجسٹرڈ اور کوٹہ ہولڈر سے بکنگ کروا کر رسید ضرور حاصل کریں۔
بکنگ