وزارتوں پر ڈیڈ لاک برقرار، بلوچستان کا بینہ کی تشکیل بدستور التوا ء کا شکار
کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک) بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے تاخیر کا شکار ہے۔سرفراز بگٹی نے 2 مارچ کو وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیراعلیٰ نے عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روز کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا تھا تاہم کابینہ کی تشکیل کے اعلانات پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں وزارتوں سے متعلق فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹیوں میں شامل آزاد امیدواربھی وزارتوں کاتقاضا کررہے ہیں۔
بلوچستان کابینہ