بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں آج تک توسیع
لاہور(نامہ نگار خصوصی)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے 3مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر دی،عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لئے،لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کرنیکا حکم دے رکھا ہے، چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے۔
بانی پی ٹی آئی