ڈینٹل ہسپتال ملتان، سنٹرل پرچیز کے تحت ادویات فراہم، مریضوں کو ریلیف

ڈینٹل ہسپتال ملتان، سنٹرل پرچیز کے تحت ادویات فراہم، مریضوں کو ریلیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار)ڈینٹل ہسپتال ملتان میں پنجاب حکومت نے سنٹرل پرچیز کے تحت ادویات فراہم کر دی ہیں اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس بار سنٹرل پرچیز کے تحت جو ادویات خریدی ہیں وہ تمام تر ملٹی نیشنل کمپنیوں کی دوا خریدی ہیں ڈینٹل ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کی وجہ سے اب مریضوں کو تین دن کی بجائے پانچ رو(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

ز کی ادویات دی جانے لگی ہیں دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے اس بار بھی ڈینٹل میٹریل کی خریداری کے لئے کسی قسم کا کوئی بجٹ دینے کی یقین دہانی ناں کروائی گئی ہے یہاں یہ بات واضح رہے کہ ڈینٹل ہسپتال میں ڈینٹل میٹریل کی خریداری کے لئے حکومت بجٹ ہی جاری ناں کرتی ہے اور ہسپتال انتظامیہ کو کہا جاتا ہے کہ وہ ادویات کے بجٹ میں سے ہی ڈینٹل میٹریل کی خریداری کریں یا پی ایل سے خریدا جائے اور ہر سال ہسپتال انتظامیہ پی ایل اے یعنی پرسنل لیجر اکاونٹ سے ہی ڈینٹل میٹریل خریدنے پر مجبور ہے ڈینٹل میٹریل ناں ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور مریض بازار سے مہنگے دام ڈینٹل میٹریل خریدنے پر مجبور ہیں۔