بہاولپور، اراضی الاٹمنٹ کی منسوخی کیلئے دائر درخواست خارج
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بہاولپور میں 27 کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کروانے کے لیے دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکیل صاحب آپ یہاں تقریر نا کریں قانون کی بات کریں،یہ معاملہ پہلے بھی سپریم کورٹ آچکا ہے، عدالت کے روبرو موقف اپنایا گیا کہ ریاست بہاولپور کی زمین کو پرائیویٹ خاتون مزاجی بیگم کو الاٹ کی گئی،ریاست بہاولپور کی زمین پرائیویٹ خاتون خرید نہیں سکتی تھی،ر(بقیہ نمبر24صفحہ7پر)
یاست بہاولپور کی سرکاری زمین پنجاب حکومت آگے الاٹ نہیں کرسکتی ہے۔