لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ، کیسوں کی سماعت کیلئے نئے روسٹر کا اطلاق

لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ، کیسوں کی سماعت کیلئے نئے روسٹر کا اطلاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی  پورٹر)  لاھور ھائی کورٹ ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کے لیے ججز کے نئے روسٹر کا اطلاق گزشتہ روز  سے ہوگیا ھے۔  لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے(بقیہ نمبر16صفحہ7پر)

 سینئر جج مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی ہوں گے ۔  لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ پر سات سنگل اور تین ڈویژن بینچ اپنے  فرائض سر انجام دیں گے۔ لاھور ھائی کورٹ ملتان کے سنگل بینچ میں مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی، مسٹر جسٹس فیصل زمان خان، مسٹر جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی،  مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ، مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ اور  مسٹر جسٹس راحیل کامران کیسز کی سماعت کریں گے۔ اسی طرح لاہور ہائی کورٹ ملتان کا پہلا ڈویژن بینچ مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی اور مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل ہوگا۔  لاہور ہائی کورٹ ملتان  کا دوسرا ڈویژن بینچ مسٹر جسٹس فیصل زمان خان اور مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان کا تیسرا ڈویژن بینچ مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور مسٹر جسٹس راحیل کامران پر مشتمل ہوگا۔ لاھور ہائیکورٹ ملتان بینچ کا جاری شدہ یہ  ججز کا یہ نیا  روسٹر 25 مئی تک قائم رھے گا اور مختلف نوعیت کے کیسز اور اپیلوں کی سماعت  کریگا۔