مسلم حکمران اہل فلسطین کی عملی مدد کریں، ذیشان اختر

  مسلم حکمران اہل فلسطین کی عملی مدد کریں، ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیر ضلع سید ذیشان اختر نے کہا کہ کشمیریوں اور کشمیری قیادت پر ظلم کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر ایک قسم کی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے، کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل سے کر لے کر حریت رہنماں کو قید اور دوران جیل تشدد اور موت کے منہ میں دھکیلنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارت کے اندر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ان کی عبادت گاہیں محفوظ نہیں، اس ساری صورتحال میں اسلام آباد(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)

 میں خاموشی چھائی ہوئی ہے، حکمران طبقہ غزہ میں ظلم پر بھی آنکھیں بند کرکے بیٹھے ہیں، پوری اسلامی دنیا کے حکمران بھی اہل فلسطین کی نسل کشی پر خاموش تماشائی ہیں اور مسلسل امریکہ کی جانب دیکھ رہے ہیں، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ مسلمان حکمران امت کے جذبات کی ترجمانی کریں اور اہل فلسطین کی عملی مدد کریں، اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ او آئی سی فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے جاندار کردار ادا کرے۔