فنڈز ملتے ہی مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی جائیگی، ایم پی اے حنیف پتافی کا میونسپل کارپویشن افسروں سے خطاب
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز
(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
شریف سے ڈیرہ غازیخان شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء کی درخواست کی ہوئی ہے فنڈز ملتے ہی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز تر کردی جائے گی انہوں نے پبلک ہیلتھ اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ ہسپتال چوک سے کالج چوک تک 4500 فٹ نئی سیوریج لائن کی تنصیب فوری شروع کر دی جائے سیوریج لائن کی تبدیلی سے ٹیچنگ ہسپتال سمیت ملحقہ علاقوں میں سیوریج مسائل سے نجات ملے گی ا نہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کیا جائیگا۔اس موقع پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ ملک عابد، سی او کارپوریشن مسرت عباس، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ عبدالحمید کھوسہ اور میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر غلام قمبر بھی موجود تھے۔