قصبہ گجرات، بداخلاقی کیس، ملزم سے تفتیش بااثر افراد کا لڑکی، ورثاء پر صلح کیلئے دباؤ، گواہان کو قتل کی دھمکیاں، خوف وہراس
گجرات(نمائندہ پاکستان) بستی پانچ مرلہ سکیم میں سترہ سالہ بچی کو وڈیوز کے زریعے بلیک میل کرنے والے باآثر ملزم شاہ زیب اکرم عرف زیبی شیخ کی بچی سے دو سال مسلسل زیادتی کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا باآثر ملزم شاہ زیب اکرم شیخ کے (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
لواحقین نے متاثرہ بچی کو نامعلوم افراد کے زریعے دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں متاثرہ بچی نے بتایا کہ شاہ زیب اکرم شیخ کا والد اکرم شیخ باآثر شخص ہے اور منشیات فروشوں اور اوباش لوگوں سے تعلق رکھتا ہے پیسے کے بل بوتے پر وہ ہمیں مختلف نا معلوم افراد کے زریعے صلح کرنے کیلیئے دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر ہم نے صلح نا کی تو میری والدہ بھائی جو گواہان ہیں کو اغواہ کرکے قتل کروا دیں گے آئے روز رات کے وقت ہمارے دروازے پر نا معلوم افراد آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ صلح کرلیں ورنہ ہم پیسے کے بل بوتے پر ملزم شاہ زیب اکرم شیخ کو رہا تو کروا لیں گے تو پھر ہم میں سے کسی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے متاثرہ بچی نے تھانہ قصبہ گجرات میں نا معلوم افراد کے خلاف قانونی کاروائی کیلیئے درخواست گزار دی ہے اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے فوری تحفظ فراہم کرنے کاطالبہ کیا ہے۔