میپکو، سینئر سلیکشن بورڈ کی منظوری سے 7افسروں کی ترقی، نوٹیفکیشن ریلیز
ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے سینئر سلیکشن بورڈکی منظوری سے 7 افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئرسے چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی کی منظوری پانے والوں میں انجینئر سیف اللہ سرانی، انجینئر اصغر خان گھلو اور انجینئر محمد شہزاد راعی شامل ہیں۔ترقی پانے والے انجینئر سیف اللہ سرانی کو چیف(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
انجینئر (ڈویلپمنٹ)پی ایم یو میپکوتعینات کیاگیاہے جبکہ ان کے پیشرو انجینئر محمد اکرم سیال کوچیف انجینئر (ٹی اینڈ جی)تعینات کیاگیاہے۔ انجینئر اصغر خان گھلو کوچیف انجینئر کے عہدے پر ترقی دیکرڈائریکٹرجنرل آئی ٹی اورانجینئر محمد شہزاد راعی کو ترقی دیکرچیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن کے عہدے پر تعینات کیاگیاہے۔چیف انجینئر (ٹی اینڈ جی)سید جواد منصور شاہ کو چیف انجینئر/کسٹمرسروسز ڈائریکٹرمیپکوتعینات کیاگیاہے۔ ایکسین سے سپرنٹنڈنگ انجینئر کے عہدے پر ترقی کی منظوری پانے والوں میں انجینئر راجیش کمار راٹھی، انجینئر عبدالحفیظ بھٹی اور انجینئر محمد حسنین شکیل شامل ہیں۔انجینئر راجیش کمار راٹھی کو سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل تعینات کیاگیاہے ان کے پیشرو سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل ملک یعقوب گدارا کو میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔انجینئر عبدالحفیظ بھٹی کو ریجنل منیجر (ایم اینڈ ٹی)فرسٹ میپکواورانجینئر محمد حسنین شکیل کو منیجر انجینئرنگ میپکو ہیڈ کوارٹر تعینات کیاگیاہے۔جمشید عالم نیازی کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے وہ کرنٹ چارج بنیادوں پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میپکوکے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔